ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں گٹر کی کھدائی کے دوران مزدور زندہ دفن ہوگیا

کنداپور میں گٹر کی کھدائی کے دوران مزدور زندہ دفن ہوگیا

Tue, 06 Dec 2016 11:21:38    S.O. News Service

کنداپور5؍دسمبر(ایس او نیوز) ایک المناک حادثے میں زیر زمین ڈرینیج کی کھدائی کرنے والا ایک نوجوان مزدور مٹی ڈھل جانے سے زمین کے اندرزندہ دفن ہوگیا۔موصولہ رپورٹ کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے کنداپور کے بعض علاقوں میں زیر زمین ڈرینیج کے پائپ بچھانے کا کا م تیزی سے چل رہا ہے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ویارایا مٹھ کے قریب زمین کھود کر پائپ بچھانے کا کام کیا جارہا تھا۔روپیش پاسوان (۲۴ سال)نامی بہار کا نوجوان کنٹراکٹر کی طرف سے کام پر لگائے گئے ان12مزدوروں میں شامل تھا جو اس مقام پر زمین کھود رہے تھے۔ اچانک ایک جگہ پر بڑی مقدار میں مٹی ڈھل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے روپیش گڈھے میں زندہ دفن ہوگیا۔ جب تک اسے باہر نکالا جاتا ، تب تک دم گھٹنے سے اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔


Share: